ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ضبط شدہ 35لاکھ روپئے انکم ٹیکس افسران کے حوالے :پولس کا 50فی صد کی لالچ سے انکار ؟

بھٹکل : ضبط شدہ 35لاکھ روپئے انکم ٹیکس افسران کے حوالے :پولس کا 50فی صد کی لالچ سے انکار ؟

Wed, 30 Nov 2016 18:07:53    S.O. News Service

بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز) منگل کوشہر کے  ساگر روڈ پر ساگر تعلقہ ہوسنگر کے مکین سبرامنیا اور اس کے ساتھیوں سے ضبط شدہ 2000نئے نوٹ کے کل 35لاکھ روپیوں کو منگلورو انکم ٹیکس افسران کے حوالے کیا گیا ہے ، تیزی سے جانچ جاری ہے۔

منگل کی دیر رات بھٹکل پہنچے انکم ٹیکس محکمہ شعبہ تفتیش کے نائب ڈائرکٹر سبھاش ، انسپکٹر سیجو، انیل کمار پر مشتمل ٹیم نے  مقامی پولس افسران سے ضروری جانکاری حاصل کی ۔ ڈی وائی ایس پی پرمود راؤ ، سی پی آئی سریش نایک موجود تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کلیدی ملزم سبرمنیا ہوسنگر کی کوبیر سوسائٹی کا صدر ہے ، بنگلورو اور شیموگہ میں 4سے زائد جرائم کے الزامات کا سامنا کررہاہے۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق ملزمان سواری میں نئے نوٹوں پر مشتمل  خطیر رقم لے کر کولور سے بھٹکل پہنچے اور بس اسٹانڈ کے قریب والے ہوٹل میں کھانے کے لئے بیٹھے ہیں۔ وہیں نوٹوں کے متعلق بات ہوئی ہے، تو بات کسی طرح ہوٹل  کے باہر پہنچ گئی اطلاع پاتے ہی پولس کی طرف سے  ساگر روڈ پر  بچھائے گئے جال میں ملزمان ہاتھ لگے ۔ اچانک پولس کی آمد سے پریشان ہوئے ملزمان ، آربی آئی کی طرف سے اعلان کردہ 50فی صد جرمانہ کے ساتھ بلیک منی کو وائٹ کرنے کاموقع دئیے جانے کی بات پولس سے کہی  ہے۔ اور موجود35لاکھ روپیوں میں سے 50فی صد رقم دے کر پولس کے ہاتھوں نکلنے کی کوشش کئے جانے کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لیکن اس سے قبل سرپن کٹا نوٹ معاملے میں شبہ کا شکار ہوئی پولس مزید کسی پیچیدگی میں مبتلا ہوئے بغیر ملزمان کو سیدھے پولس تھانہ لا کر کیس درج کرلینےکی بات کہی جارہی ہے۔

ملزمان کے وکیل کیا کہتے ہیں: 35لاکھ روپئے کے نئے نوٹوں کے متعلق ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل ویریندر کمار نے کہاکہ ملزم سبرامنیا کے پاس جو رقم ہے وہ بلیک منی نہیں ہے ، وہ ایک کوبیرنامی سوسائٹی کا صدر ہے، ریاست بھر میں 40 سے زائد شاخیں ہیں، صدر ہونے کے ناطے انہیں اجازت بھی ہے ، ہم اپنا دعویٰ انکم ٹیکس افسران کے سامنے پیش کرنے کی بات کہی۔


Share: